فوجی پریڈ پر حملے کیلئے سعودی عرب، امارات نے فنڈنگ کی: خامنہ ای کا الزام
تہران، واشنگٹن (اے ایف پی+ نیوز ایجنسیاں) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دعویٰ کیا اہواز میں فوجی پریڈ پرحملے کیلئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے فنڈنگ کی۔ ادھر پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے امریکہ اور اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ کہا تم دیکھو گے ہمارا ردعمل تباہ کن اور کچل دینے والا ہو گا۔ امریکی سفیر نکی ہیلی نے پریڈ پر حملے کی مذمت کرتے کہا ایران ملک کے اندر وجوہات تلاش کرے۔ ایران حکمرانوں کو بدامنی کی وجوہات کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ ایرانی عوام تنگ آ چکی ہے۔ روحانی نے امریکہ پر ’’دادا گیری‘‘ کاالزام بھی لگایا اور کہا وہ ایران میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔ ایرانی حکام نے کہا پریڈ پر حملے میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ ٹرمپ کے وکیل نے کہا ایرانی حکومت کا تختہ الٹیں گے لیکن یہ پتہ نہیں کب الٹیں گے۔ آئی این پی کے مطابق آئی این پی کے مطابق سوشل میڈیا صارف کے ٹوئٹ پر ایرانی حکام نے اماراتی سفارت خانے کے ناظم الاامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔ کہنا ہے کہ ایران میں فوجی پریڈ پر حملے سے متعلق اماراتی لکھاری کے ٹویٹ پر ایرانی حکام نے اماراتی سفارت خانے کے ناظم الاامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے سنگین نتائج کی دھمکی دی۔ ایران کے جنوب مغربی شہر اھواز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد متحدہ عرب امارات کے ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر تحریر کیا تھا کہ فوجی پریڈ پر فوجی حملہ دہشت گردانہ کارروائی نہیں ہوتی۔ ناظم الاامور کو طلب کرکے خبر دار کیا کہ مذکورہ ٹویٹ کے مضمرات اماراتی حکومت کے لیے ہوں گے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت اماراتی لکھاری کے ٹویٹ کو فوجی پریڈ پر حملے کی حمایت سمجھتی ہے۔