افغا نستان :بمباری ، البغدادی کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن ، داعش کے 5 دہشتگردوں سمیت 51 ہلاک
کابل (سنہوا + نیٹ نیوز) افغانستان کے صوبے فراہ میں افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں 46 ننگرہار میں داعش کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ افغان ملٹری حکام کے مطابق فضائی کارروائی فراہ کے ضلع خاک سفید (Khak Safid) میں کی گئی جس میں 46 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ فضائی حملے میں دہشت گردوں کی پانچ گاڑیوں، دو موٹر سائیکلوں اور 38 ہزار کلو گرام بارودی مواد بھی تباہ کیا گیا۔ افغانستان کے کسی بھی لڑاکا گروپ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔ افغان فورسز نے صوبہ کنڑ میں داعش کے خلاف آپریشن تیز کردیا۔ مزید 5 دہشت گرد مارے اور بیسیوں زخمی ہوگئے۔ تنظیم کے سربراہ یوبئر البغدادی کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع واتاپور میں آپریشن ہوا۔