بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں مزید اضافہ
نئی دہلی(اے پی پی)بھارت میں پٹرول کی قیمت میں 17 پیسے اور ڈیزل پردس پیسے فی لٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ نے بھارت کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت نئی دہلی میں پٹرول 17پیسے بڑھ کر 82.61 روپے فی لٹر پر پہنچ گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت گزشتہ چار دنوں میں مستحکم رہنے کے بعد 10 پیسے بڑھ گئی ، نئی دہلی میں ڈیزل 73.97روپے فی لٹر پر پہنچ گیا۔ بھارت کے بڑے اقتصادی مرکز ممبئی میں پٹرول 17پیسے مہنگا ہوکر 90 روپے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ وہاں ایک لٹر پٹرول کی قیمت 89.97 ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 78.53روپے فی لیٹر رہی۔