آل پاکستان مسلم لیگ کی سی ای سی کا اجلاس30 ستمبر کو منعقد ہوگا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 30ستمبر کو منعقد ہوگا۔ اجلاس میں انتخابات 2018میں پارٹی کی کارکردگی ،آنے والے ضمنی و بلدیاتی انتخابات اور پارٹی کے تنظیمی امورزیربحث لائے جائیں گے۔اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق پارٹی کے سرپرست اعلیٰ سید پرویز مشرف کو آگاہ کیاجائے گا۔