کامرہ گاؤں میں فلاحی مرکز واپس لانے کا مطالبہ
مکرمی! محکمہ بہبود آبادی اٹک نے کئی برس پہلے کامرہ گاؤں میں فلاحی مرکز قائم کیا تھا پھر یہاں سے وہ مرکز پڑی گیٹ منتقل کر دیا گیا جس کی وجہ سے تیس سے پینتیس ہزار کی آبادی فیملی پلاننگ کی سہولت سے محروم ہو گئی۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر اٹک جو کہ کسی بھی فلاحی مرکز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ معمولی پراسس کے بعد منتقل کرنے کا اختیار رکھتے ہیں وہ فی الفور کامرہ گاؤں میں فلاحی مرکز واپس لائیں۔(حاجی ملک محمد افضل ‘ سماجی کارکن7 0310-504056)