علم کی فضیلت
فجر کی نماز کے بعد حضور جناب رسالت مآبؐ حجرہ مبارک میں تشریف لے جاتے اور کچھ دیر آرام کے بعد مسجد لوٹ آتے۔ ایک اور مسجد نبوی میں داخل ہوئے ، تودیکھا کہ خوب رونق لگی ہے۔ مسجد کا صحن اہل ایمان سے بھرا ہوا ہے۔ ایک طرف ایک گروہ ذکر و انکار اور تسبیح و تحلیل میں مصروف اور دوسری جانب والی جماعت درس و تدریس میں مشغول ہے۔
آقا مولیؐ یہ منظر دیکھ کر مسرور ہوئے اور فرمایا دونوں جماعتوں کا فعل حسن مگر درس و تدریس میں مشغول جماعت ، ذکر و اذکار والی جماعت سے بہتر ہے۔