بک شیلف قلعہ
زیر نظر کتاب ’’قلعہ‘‘ جرمن فکشن نگار فرانز کافکا کا ناول ہے ۔ کافکا فکشن کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف ہے۔ ترجم کتاب کے تعارف میں لکھتے ہیں:’کاافکا کی فکشن ہر اعتبار سے ایک جداگانہ حیثیت رکھتی ہے۔ ڈاکٹر تبسم کاشمیری طارق عزیز لکھتے ہیں:’’طارق عزیز سندھو نے کافکا کے شاہکار ناول ’’قلعہ‘‘ کو اردو میں ترجمہ کرکے ایک شان دار کام کیا ہے۔ جب میں نے اس ترجمہ کوپڑھنا شروع کیا تو میرے ذہن میں کچھ سوال نمودار ہوئے۔ کہ کیا یہ ترجمہ اصل متن کے عین مطابق ہے؟ یا متن کے قریب قریب ہے؟ یا اس میں مترجم نے آزاد ترجمہ کی تکنیک کو استعمال کیا ہے۔ مگر سچ یہ ہے کہ جوں جوں میں پڑھتا گیا تمام سوال آہستہ آہستہ خاموش ہوتے چلے گئے۔ اس میں مجھے ایک قدرتی بہائو کا احساس ہوا۔ ‘‘تمثیلی اعتبار سے ناول کے اہم موضوعات میں حقیقت کی تلاش ، بھرپور معاشرتی زندگی کا حصول، جدید عہد کے انسان کی تنہائی ، منزل پہ پہنچنے کی جستجو،ازل سے جاری انسان کی کاوش کا پتہ دیتی ہے۔ کتاب کی اشاعت کا اہتمام بُک ہوم کے چیئرمین رانا عبدالرحمن نے کیا ہے۔ دیدہ زیب سرورق اور اعلیٰ کاغذ پر شائع کی گئی ہے۔ بُک ہوم بُک سٹریٹ -46 مزنگ روڈ لاہور (فون: 042-37231518)سے حاصل کی جا سکتی ہے۔قیمت 700/-روپے (تبصرہ :محمد انور)