ضمنی انتخابات میں این اے243کی نشست دوبارہ حاصل کرلیں گے،عامر خان
کر اچی (نیوزرپورٹر) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنو نیئر عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ضمنی انتخاب میں بھر پو ر حصہ لے رہی ہے او رانشااللہ حق پر ست عوام اپنے نما ئند وں کو کا میا بی سے ہمکنا ر کر یں گے ۔انہو ں نے یہ با ت گلشن اقبا ل بلا ک 7میں این اے 243کے ضمنی الیکشن کیلئے قائم کئے گئے الیکشن دفتر کا افتتا ح کر تے ہو ئے کہی ۔عامر خان نے کہا ہے کہ آج سے ہم نے با قاعدہ اپنی انتخا بی مہم کا آغا ز کر دیا ہے ۔این اے 243ایم کیو ایم پاکستان کے روایتی نشست ہے دیگر حلقوں کی طر ح ہم سے یہ نشست چھینی گئی تھی ۔ایم کیو ایم پاکستان اپنی اس نشست کی کا میا بی کیلئے تمام تو انا ئی صرف کرے گی اور ایک ایک گلی جا کر اپنا پیغام پہنچائیں گے بھر پو ر یقین ہے کہ یہ نشست دبارہ حا صل کر لیں گے ۔عامر خان نے کہا ہے کہ ہم اور عوام اپنے مطا لبا ت اور شہر ی سندھ کے مسائل کے حل کیلئے تحریک انصا ف کی حکو مت کی جا نب دیکھ رہے ہیں قومی امید ہے کہ تحریک انصاف شہر ی سندھ کے ساتھ انصاف کر یگی اور کر اچی کو فنڈز بھی جا ری کئے جا ئیں گے ۔انہو ں نے کہا ہے کہ 14اکتوبر کو این اے 243کے عوام گھر وں سے نکل کر ووٹ کی طا قت سے نا مز امید وار عامر چشتی کو کا میاب کر ائیں ہمیں یہ ثابت کر نا ہے کہ اپنو ں کا ووٹ اپنو ں کیلئے ہے ۔نامز امید وار این اے 243عامر ولید چشتی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا مجھ پر اعتما د میر ے لئے با عث فخر ہے میں بھی عوام اور پا رٹی کو ما یو س نہیں کر وں گا ایم کیو ایم میری پہچان ہے یہ حلقہ حق پر ستو ں کا ہے اور کا میا بی آپ کے ووٹو ں سے ممکن ہو گی ۔قبل ازیں سینئر ڈپٹی کنو نیئر عامر خان نے الیکشن دفتر کا افتتا ح کیا۔
عامر خان