لیسکو صفدرآباد کی پھرتیاں، 4ماہ گزرنے کے باوجود رمضان بازار کےلئے لگایا بجلی کا میٹرنہ اتر سکا
پھلروان چوک(نا مہ نگار)سب ڈویژن لیسکو صفدرآباد کی پھرتیاں چار ماہ گذرجانے کے باوجود رمضان بازار کے لیے لگایا بجلی کا میٹر ابھی تک اتارا نہ جا سکا ۔میٹر میں بارشوں کا پانی داخل ہونے سے خراب ہو گیا۔تفصیل کے مطابق ماہ رمضان میں عوام اور ملازمین کی سہولت کے پیش نظر لےسکو نے بجلی کا میٹر لگایا گیا تھا ۔لیکن لائن سپریٹنڈنٹ سب ڈویژن لیسکو نبیل انور کی غفلت کی وجہ سے وہاں سے ابھی تک بجلی کا میٹر نہیں اتارا گیا کافی عرصہ پڑا رہنے سے میٹر کے اندر بارش کا پانی داخل ہو گیا جس کی وجہ سے میٹر خراب ہوگیا۔
انجمن تاجراں کے صدر حاجی فیض الرسول قمر نے چیف ایگزیکٹو لیسکو سے مطا لبہ کیا ہے کہ اس غیر ذمہ دارملازمےن کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔