کرپٹ حکمرانوں نے میگا منصوبوں میں میگا کرپشن کی، مصطفی کمال
کراچی( نیوزرپورٹر ) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے اپنے بیان میں پاکستان کی معاشی وسماجی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار اسکی سمت اور صحیح ترجیحات کا تعین بہت ضروری ہے جمہوریت کے نام پر حاصل کیے گئے غیر ملکی قرضوں کے بھوج نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے حکومت اعداد و شمار میں جی این پی یا پر کیپٹل انکم کچھ بھی دکھایئے سچ یہ ہے کہ عام پاکستانی کی زندگی شدید مشکلات سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قومی خزانہ غیر مستحکم کیفیت سے دوچار ہیں پاکستان کی ترقی کے سفر میں حکمرانوں کی نااہلی اقربہ پروری اور کرپشن حاوی نظر آتا ہے حکمرانوں نے قومی خزانہ لوٹ کر غیر ملکی بینکوں اور بیرونی دنیا میں منافع بخش کاروبار میں لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے محدود وسائل کو صیح سمت میں درست ترجیحات کا تعین کرکے استعمال کرے تو ان مسائل سے بخوبی نکلا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تعلیم اور صحت پرحال میں ترجیح دینا ہو گی اگر ہم کو ایک مضبوط ومستحکم پاکستان چاہیے کرپٹ حکمرانوں نے میگا پروجیکٹ ملک کی ترقی کے نام پر شروع کی جس میں میگا کرپشن کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے ہم پاکستانی قوم پر اپنی سرمایہ کاری کریں ان کو اعلیٰ معیاری تعلیم اور صحت مند ماحول دیں جس کے نتیجے میں ہی پاکستان کی حقیقی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔علاوہ ازیں پاک سرزمین پارٹی کے زیراہتمام محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بر قرار رکھنے اور شہر میں قیام امن کیلئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے اتوار کونشترپارک میں منعقد ہونیو الی مجلس میں شرکت۔ بعدازاں مولانا شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کرکے انہیں محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور قیام امن برقرار رکھنے کے سلسلے میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی سمیت تمام علماء کرام کے کردار کو سراہا. اس موقع پروائس چیئرمین وسیم آفتاب اور سیف یارخان دیگر بھی موجود تھے ۔ پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ کارکنان اپنا کردار بلند کریں ،ہم عام سیاست نہیں کر رہے بلکہ آنے والی نسلوں کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم ہر اس شخص کے لئے آواز بلند کر رہے ہیں جو معاشی بدحالی اور حکمرانوں کی مجرمانہ پالیسیوں کی وجہ سے اپنے حقوق کے لیے کھڑا نہیں ہو سکتا۔3 مارچ 2016 کو جو آواز لگائی اس پر لوگوں کی جانب سے لبیک کہنے کا سلسلہ آج تک جاری ہے، جو اپنے ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر قوم کی خدمت کے جذبے سے ہمارے پاس آرہے ۔ ان خیالات کا اظہارپاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس میں انیس قائم خانی، رضا ہارون و دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خواتین سمیت ہزاروں کی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔ رضا ہارون نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی کامیابی میں قیادت سمیت ہر کارکن کی محنت شامل ہے۔ جس کے لیے پاک سر زمین پارٹی کا ہر کارکن تحسین کا مستحق ہے۔
مصطفی کمال