جنگ ستمبر : C-130 کے ذریعے دشمن پر حملے کا کارنامہ میرے بھائی نے انجام دیا : ہمشیرہ گروپ کیپٹن (ر) جاوید اسلم
لاہور (خصوصی رپورٹ) مسز تنویر مسعود ہمشیرہ غازی (ریٹائرڈ )گروپ کیپٹن محمد جاوید اسلم نے کہا ہے کہ چند دن پہلے نوائے وقت کے آخری صفحہ پر جنگ ستمبر کے حوالے سے کالم پڑھا جس میں بتایا گیا تھا کہ اس جنگ میں C130 جہاز کے ذریعے بھی دشمن کی سر زمین پر حملہ کیا گیا تھا جو کہ ایک بڑا کارنامہ تھا پڑھتے ہی خیال آیا یہ کارنامہ تو میرے بھائی ریٹائرڈ گروپ کیپٹن محمد جاوید اسلم نے سرانجام دیا تھا۔ 1965ءمیں ہماری ائر فورس میں لڑاکا طیاروں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں تھی۔ اسی لئے جب انڈیا نے جنگ مسلط کی تو اس میں C130 جہاز کو بھی بطور بمبار طیارہ استعمال کیا گیا جو کہ ایک نہایت خطرناک کام تھا۔ میرا بھائی فلائٹ لیفٹیننٹ کے عہدے پر فائز تھا۔ جنگ کے دوران اس کو C130 میں بم لیکر بھارت میں ابتالہ ائر بیس پر حملہ کرنیکی ڈیوٹی ملی۔ وہ بتاتا تھا کہ ابنالہ پہنچ کر جہاز کا پچھلا دروازہ کھول کر ہم نے بیس بم گرائے جو کہ عین ہدف پر گئے اور اس حملے میں دشمن کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔ اس کارنامے نے سب کو ورطہ¿ حیرت میں ڈال دیا۔
جنگ ستمبر