حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز کو سول سرونٹ کا درجہ دیکر مستقل کرے: خدیجہ عمر فاروقی
لاہور (لیڈی رپورٹر) ق لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدرو رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد لیڈی ہیلتھ وزیٹرز سے چاروں صوبائی حکومتیں ظلم کر رہی ہیں انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ میں چاروں صوبائی حکومتوں نے یقین دہانی کروائی تھی کہ لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کو سول سرونٹ کا دیاجائے گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود انہیں سول سرونٹ کا درجہ نہ دینا توہین عدالت ہے۔