پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی بھاری فیسوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلائے گی
لاہور( لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے عید کے بعد پرائیوٹ یونیورسٹیوں کی مہنگی فیسوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ آسا کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب پرائیوٹ سکولوں کی طرح نجی یونیورسٹی کی فیسوں میں کمی لانے کے لئے بھی اقدامات کرے جو کہ فی طالبعلم لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں ۔