پشاور کے شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا: مخدوم سید احمد محمود
لاہور (خبر نگار) سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی رہائش گاہ ماڈل ٹاﺅن لاہور میںسانحہ بڈ بیر پشاور میں شہید ہونیوالوں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں عبدالقادر شاہین، مخدوم مصطفےٰ محمود، حیدر زمان قریشی، میاں عبدالستار، میاں محمد شفیع، محمد سلیم مغل، چوہدری سمیع اور لیاقت خان سمیت پارٹی کے دیگر عہدیدران و کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر مخدوم احمد محمود نے کہا کہ سانحہ پشاور کے واقع میں شہداءکی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ پیپلز پارٹی سانحہ پشاور کے واقع کے بعد عید الاضحی کو بھی سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔