کسان پیکج بلدیاتی الیکشن میں ووٹ خریدنے کی کوشش ہے: شفقت محمود
لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف لاہور کے آرگنائزر ورکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کسان پیکج جاری نہیںکیا بلکہ کسانوں کو بلدیاتی الیکشن میں خریدنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ آئی ایم ایف سے قرضے لینے کے حجم کو کم کرے تاکہ قوم اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہونے کی عادت ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم اقتدار میں آئیں گے تو کسی ملک سے قرضہ نہیں لیا جائے گا،اور ہم تمام قرضوں کو اتار دیں گے۔