عید کی خوشیوں میں محروم طبقات کو بھی شامل کیا جائے : خواتین ارکان اسمبلی
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن او رتحریک انصاف کی خواتین ارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ اہل وطن یثار قربانی بھائی چارے اوراتحاد کے جذبے سے کام لیتے ہوئے عیدالاضحی کی خوشیوں میں معاشرے کے محروم طبقات کو بھی شامل رکھیں،قوم کو آج وطن عزیز سے دہشتگردی کے ناسور کر جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کرنا ہوگا۔ نبیرہ عندلیب نعیمی اور ڈاکٹرعالیہ آفتاب نے کہا ہے کہ علماءکرام عیدالاضحی کے اجتماعات میں شہدائے پاکستان کی بلندی درجات اور ملک و قوم کے روشن مستقبل کیلئے دعائیں مانگیں۔ سعدیہ سہیل اور نوشین حامد معراج نے کہاکہ عیدالاضحی کی موقع پر مسکینوں، بیواﺅں اور غریبوں کا خاص خیال رکھناچاہئے۔ صائمہ شبیر نے کہا ہے کہ قربانی کرنے والے بہن بھائی غریب اور مستحق افراد کو عیدالاضحی کے موقع پر گوشت کی فراہمی یقینی بنائےں تا کہ قربانی کی استعداد نہ رکھنے والوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جا سکے۔