سیرت رسول پر عمل سے مسائل حل ہو سکتے ہیں : مولانا محمد علی قادری
لاہور (پ ر) جمعیت تحفظ پاکستان کے صدر مولانا محمد علی قادری نے جامع مسجد پیر شیرازی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرور کائنات دوعالم کے تاجدار حضرت محمد رسول کی پیروی کر کے ہم بیشتر مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔ غربت و ا فلاس اور کمر توڑ مہنگائی کے اس دور میں صبر و استقلال کا دامن تھام کر مسلمان بلکہ ہر انسان عزت و وقار کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر سکتا ہے حکمران ا ور عوام اگر سرکار دوجہاں کی پیروی اختیار کر لیں تو ہمارا ملک رحمتوں اور برکتوں سے معمور ہو جائےگا۔