ویتنام میں بھینسوں کا سالانہ دنگل
ہنوئی (نیٹ نیوز) ویتنام کے شہر ہائی فونگ میں بھینسوں کی لڑائی کے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا،مقامی سٹیڈیم میں منعقد کئے جانے والے اس فیسٹیول میں 32لڑاکا بھینسوں نے حصہ لیا۔ فیسٹیول کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں شرکاءموجود تھے ۔جنہوں نے بارش کے دوران بھی بھینسوں کے اس دنگل کا بھرپور لطف اٹھایا۔