بوائے فرینڈ سے تکرار،چینی خاتون نے غصہ اپنی ہی کار پر نکال دیا
بیجنگ (نیٹ نیوز) عام طور پر خواتین اپنا غصہ گھر کے برتنوں اور دیگر اشیاءپر نکالتی ہیں لیکن اگر غصہ کچھ زیادہ ہی بڑھ جائے تو نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے۔چین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ سے تکرار کے بعد تمام تر غصہ اپنی ہی نئی گاڑی پر نکال دیا۔ توڑ پھوڑ کے بعد 42ہزار پونڈ مالیت کی گاڑی کا حلیہ بگاڑ دیا۔