’’داعش نے ظلم کا نشانہ بنایا‘ انصاف چاہیے‘‘ عراق کے اقلیتی فرقے یزیدی کا انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی پراسیکیوٹر سے رابطہ
دی ہیگ (رائٹرز) شام میں داعش کے ہاتھوں مظالم کا نشانہ بننے والی اقلیتی گروپ یزیدی کے وکلاء نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی پراسیکیوٹر فاتو ہنسودہ سے ملاقات کے دوران ایک رپورٹ حوالے کی جس میں کہا گیا جنگجو گروپ نے بزرگوں، بیماروں، بچوں اور عورتوںسمیت سینکڑوں افراد کو قتل کیا۔ بیسیوں اغوا کیے، انصاف مہیا کیا جائے۔