سنکیانگ میں موجود دہشتگردگروپوں کو پسپا کردیا گیا ہے ،چین نے وائٹ پیپر جار ی کردیا
بیجنگ (آئی این پی )چین نے سنکیانگ میںامن وامان کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ خطے میں موجود دہشتگردگروپوں کو پسپا کردیا گیا ہے ۔ چین نے سنکیانگ کے علاقے میں امن کے حوالے سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خطے میں موجود زیادہ تر دہشتگرد گروپوں کو مار بھگایا گیا ہے جس سے علاقے میں امن وامان کی صورتحال میںبہتری آئی ہے ۔ کہاگیا ہے کہ سنکیانگ میںتعمیر وترقی خطے میں چین کے نسلی علاقائی خودمختاری کے کامیاب نظام کے نفاذ کو ظاہر کرتی ہے۔