اس سال نوبل انعام جین میں تبدیلی کی ٹیکنالوجی دریافت کرنے والے سائنسدانوں کو مل سکتا ہے: جائزہ رپورٹ
لندن (رائٹرز) ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق جین میں تبدیلی کی ٹیکنالوجی دریافت کرنے والے سائنسدانوں کے اگلے ماہ نوبل انعام جیتنے کا امکان ہے۔ 2002ء سے تھامسن رائٹرز کے انٹیلیکچول اینڈ سائنسی یونٹ کی جانب سے پیش گوئی کے طور پر نامزد کئے گئے سائنسدانوں کو نوبل انعام مل رہا ہے۔