یورپی یونین کا اقوام متحدہ کو شامی مہاجرین کیلئے اضافی امداد دینے کا فیصلہ
برسلز (آن لائن) برسلز میں یورپی یونین کے ہنگامی اجلاس میں شامی مہاجرین کے لیے اقوامِ متحدہ کو 1ئ1 ارب ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یورپی یونین کے وزرائے داخلہ نے حالیہ عرصے میں یورپ میں داخل ہونے والے ایک لاکھ 20 ہزار پناہ گزینوں کی آباد کاری کے معاہدے پر کثرتِ رائے سے رضا مندی کا اظہار کیا تھا۔ یورپی یونین نے شام کے ہمسایہ ممالک تک بھی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپین کونسل کے صدر نے کہا کہ تقریباً 40 لاکھ شامی باشندوں نے ہمسایہ ممالک کی جانب ہجرت کی ہے جن میں سے ممکنہ طور پر لاکھوں یورپ جانے کے لئے کوشاں ہیں۔ یورپی رہنماؤں نے اپنی سرحدوں پر نئے آنے والوں کے لیے ’ہاٹ سپاٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ حالیہ اتفاقِ رائے سے بحران ختم نہیں ہو گا تاہم یہ درست سمت جانے کے لیے تمام ضروری اقدامات ہیں۔جرمنی جہاں سب سے زیادہ تارکینِ وطن موجود ہیںکی چانسلر انجیلا مرکل نے ہنگامی اجلاس کو تسلی بخش قرار دیا۔ انھوں نے شامی صدر بشارالاسد کو ملک میں جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کیلئے نئے سرے سے سفارتی کوشش کرنے کیلئے کہا۔