سری لنکن بحریہ نے 6بھارتی ماہی گیرگرفتارکرلئے
کولمبو(آن لائن)سری لنکاکی بحریہ نے 6بھارتی ماہی گیروں کوگرفتارکرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکن بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاہے کہ چھ بھارتی ماہی گیروں کوشمال مغربی کوویلاوہ پوائنٹ سے کچھ ہی فاصلے پرغیرقانونی طورپراپنے پانیوں میں داخل ہونے پرگرفتارکیاگیا۔