عراقی نژاد خاتون کو فنِ تعمیرات کا طلائی تمغہ مل گیا
لندن (بی بی سی) رائل انسٹیٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس (آر آئی بی اے) نے عراقی نڑاد برطانوی خاتون زہا حدید کو تعمیرات کے شعبے میں نمایاں خدمات کے لیے طلائی تمغے سے نوازا ہے۔وہ پہلی خاتون ہیں جنھیں اس شعبے میں خدمات کے لیے اس اعزاز سے سرفراز کیا گیاہے۔زہا حدید نے 2012 کے لندن اولمپکس کے لیے ایکویٹک سینٹر کا ڈیزائن تیار کیا تھا۔ انھوں نے چینی شہر گونگ ڑاؤ سے برطانیہ کے گلاسگو شہر تک کئی اہم عمارتیں ڈیزائن کی ہیں۔یہ انعام اس شعبے میں تاحیات گراں قدر خدمات کو تسلیم کرنے کے لیے ’رائل انسٹیٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس‘ کی جانب سے دیا جاتا ہے اور اور ملکہ برطانیہ خود اس کی منظوری دیتی ہیں۔