لاہور میں ہزاروں مقامات پر نماز عیدالاضحٰی ادا کی جائے گی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور میںآج عید الاضحی کے موقع پر ہزاروں مقامات پر نماز عید اداد کیجائے گی ۔جن میں فرزندان اسلام اپنے رب کے حضور سربسجود ہوکر اس کی نعمتوں کا شکر ادا کریںگے اور مغفرت کی دعائیں مانگیں گے، خطیب و علماء حضرات اپنے خطابات میں عید الاضحی کی اہمیت اور فلفسہ قربانی پر اظہار خیال کریں گے۔ عید کے موقع پر ملک بھر میں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات بھی ترتیب دیئے گئے ہیں، صوبائی دارالحکومت میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہونگے جن میں بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد8:30، قذافی سٹیڈیم میں پروفیسر حافظ محمد سعید7:00، مسجدداتادربار مفتی رمضان سیالوی8بجے، جامعہ اشرفیہ مولانا محمد عبید اللہ 7:00، جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب نعیمی 6;45، باغ جناح میں حافظ عاکف سعید7:45، مینار پاکستان علامہ ابتسام الہٰی ظہیر7:00، جامع مسجد منصورہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق8بجے خطبہ دیں گے، 77کلب ایبٹ روڈ مولانا امجد خان 7;15،، فردوس مارکیٹ چوک علامہ زبیر احمد ظہیر7:15 ، جامعہ غوثیہ رضویہ گلبرگ حافظ عبدالرحمان نورانی8;15، مرکزی جامعہ مسجد شادمان میں پیر قاری محمد عارف علوی 7;15بجے ، جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن حافظ سید ریاض حسین نجفی 07:30 بجے نماز عید پڑھائیں گے۔