عید کی چھٹیوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں اقدامات کا حکم
لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب نے عید الاضحی کی چھٹیوں میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تمام سرکاری ہسپتال میں سپیشل اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب نے ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر کی ڈیوٹیاں لگانے کے احکامات اور تمام ایم ایس حضرات کو کہا گیا ہے کہ ادویات کا سٹاک بھی وافر رکھا جائے۔ ایمرجنسی میں بھی تمام سٹاف حاضر رہے۔