دانشوری دکھانے کی بجائے ایاز صادق این اے 122 کی حالت زار کا جواب دیں: عبدالعلیم خان
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے این اے 122 سے امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عالمی حالات پر گفتگو کرنے اور بین الاقوامی معاملات پر دانشوری دکھانے کی بجائے ایاز صادق کو این اے 122 کی حالت زار کا جواب دینا چاہئے کہ جمیلہ آباد میں کئی ایکڑ پھیلے جوہڑ اور بیماریوں کا ذمہ دار کون ہے؟ میاں میر ہسپتال جیسے عظیم فلاحی منصوبے کو محض سیاسی مخالفت کی بناءپر کیوں ابھی تک التواءمیں رکھا ہوا ہے۔ وہ مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور مہم میں خطاب کررہے تھے۔