موسمی حالات کے پیش نظر اریگیشن انجینئرز، فیلڈ عملہ متحرک ہے: یاور زمان
لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے ہدایت کی ہے کہ موسمیاتی حالات کے تناظر میں اریگیشن انجینئرز و فیلڈ عملہ آبی گزر گاہوں اور نہری تنصیبات کی حفاظت کے لیے متحرک رہیں ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عید کی اصل خوشی اپنے ملک اور قوم کی خدمت میں ہے، اس حوالے سے عوام کی خدمت کے لیے متحرک سٹاف مبارکباد کا مستحق ہے۔ یہ بات انہوںنے اریگیشن انجینئرز اور فیلڈ میں تعینات عملے کے نام اپنے پیغام میں کہی۔صوبائی وزیر میاں یاور زمان نے کہا کہ موسم میں اچانک ہو نے والی تبدیلیوں کے باعث بارشوں کے عمل میں تیزی آئی ہے۔اس صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لیے محکمہ آبپاشی کے فیلڈ عملے کو ہنگامی ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں۔