زائد قیمتوں کا شکوہ کرتے رہے
لاہور (خبر نگار) صوبائی دارالحکومت کے باسیوں نے گزشتہ سارا دن عید کے جانوروں کی خریداری میں گزارا۔ لاہور کے شہریوں نے اپنے بچوں سمیت بیل‘ بکرے‘ اونٹ‘ دنبے کی خریداری کی۔ شہر میں ضلعی انتظامیہ کی 7 عارضی بکرمنڈیوں میں بے حد رش رہا۔ شہریوں نے جانوروں کی قیمتیں بہت زیادہ ہونے کا شکوہ کیا جبکہ بیوپاریوں کا کہنا تھا شہری مہنگائی کا احساس کئے بغیر جانوروں کی قیمتیں لگا رہے ہیں۔ بیوپاری بکروں کی قیمت 40 سے 60 ہزار بتاتے رہے جبکہ شہری 25 سے 35 ہزارتک لگاتے رہے۔ بیل کی قیمت ایک لاکھ روپے سے زائد مانگی جاتی رہی جبکہ شہری 62 سے 70 ہزار قیمت لگاتے رہے۔ یاد رہے کہ انہی منڈیوں میں بیل 40 سے 60 ہزار میں بھی فروخت ہوئے تھے۔