سردیوں میں سبزیاں کاشت کرنے کیلئے ٹنل ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی ہدایت
سلانوالی (اے پی پی) زرعی ماہرین نے کا شت کار وں کو ہدا یت کی ہے کہ سردیو ں کے موسم میں موسم گر ما کی اگیتی سبزیاں ا گانے کیلئے محکمہ زراعت کی سفارش کر د ہ ٹنل ٹیکنالوجی کی عملی تربیت حاصل کریں۔ ا س مقصد کیلئے محکمہ زراعت توسیع فروٹ اینڈ ویجیٹبل ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے عملہ سے رابطہ کریں اور سبزیوں کی اگیتی اور ز یا د ہ پیداوا ر لے کر اپنی آمدن میں خاطرخواہ اضافہ کریں۔ اس وقت ٹنل میںجوسبزیاں کا شت کی جاسکتی ہیںا ن میں کھیرا اور گھیا کدو کی برا ہ را ست کا شت 25اکتو بر تا 25نو مبر اور15اکتو بر تا 31اکتو بر تک کی جاسکتی ہے جبکہ ٹما ٹر اور شملہ مرچ کی نر سر ی کا وقت کا شت یکم اکتو بر تا 31اکتو بر اور سبز مرچ کی نرسر ی کا وقت کاشت 15اکتو بر تا 31اکتو بر ہے۔