دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے جانوروں کو متوازن خوراک مہیا کی جائے: لائیو سٹاک ماہرین
سلانوالی (اے پی پی)لائیوسٹاک ماہرین نے کہا ہے کہ جانوروں کی اچھی نسل ہی دودھ کی پیداواربڑھانے کی ضامن نہیں ہوتی بلکہ نسل کے ساتھ متواز ن خوراک کی مطلوبہ فراہمی بھی ضروری ہے، متوازن خورا ک جانوروں کی صحت کے ساتھ ان میں دودھ کی پیداوا ربھی بڑھاتی ہے۔ ا ن خیالات کااظہارانہوںنے کوٹ مومن کے موضع مٹیلہ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔انہوںنے کہاکہ مویشی پال حضرات دودھ کی پیداواربڑھانے کیلئے ویٹنریر ی عملہ کی مشاور ت کواہمیت دیںجبکہ،جانوروںکو بیماروںسے محفوظ رکھنے کیلئے ان کی ویکسینیشن کو بھی یقینی بنایا جائے ۔