قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے این او سی کی شرط کی حمایت کرتے ہیں : مجاہد عبدالرسول
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدرمولانا مجاہد عبد الرسول خان نے کہا ہے کہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے این او سی کی شرط کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ حکومت کالعدم مذہبی جماعتیں جو نام بد ل کر وہی دھندا کر رہی ہیں ان کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اہلسنت کے کثیر تعداد میں مدارس کو این او سی جاری نہیں کئے گئے جو کہ حکومتی بد نیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔