زرعی پیکج کسانوں کے دکھوں کا مداوا ہے: ملک افضل کھوکھر
رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ زرعی پیکیج کسانوں کے دکھوں کا مداوا ہے ،اسے سیاسی بنیادوں پر روکنے کی کوششیں کھلی عوام دشمنی کے مترادف ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اگرجرم ہے تویہ جرم مرتے دم تک کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے کشمیر سمیت تمام تنازاعات پر مذاکرات جلد متوقع ہیں ۔وزیر اعظم نواز شریف ہمسائیوں سے قطع تعلق نہیں چاہتے ۔انشاء اللہ قوم کو اچھے نتائج دیں گے ۔افغانستان کے ساتھ ملکر بھی خطے میں قیام امن کیلئے میٹنگیں کریں گے ۔ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ اور دبائو برداشت نہیں ہوگا ۔عوام کی فلاح و بہبود سے متعلقہ منصوبے پہلی فرصت میں مکمل کروائیں گے۔