گلی میں گھوڑا باندھنے پر جھگڑا‘ فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) گلی میں گھوڑا باندھنے کے جھگڑے پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ مصری شاہ کے علاقہ الٰہی پارک کے رہائشی ایوب گلی میں گھوڑا باندھنے لگا تو محلے دار اور چچا کے بیٹے کاشف نے گھوڑا باندھنے سے روک دیا جس پر ایوب اور کاشف میں جھگڑا ہو گیا جس پر کاشف کے ساتھی اکرم، جہانگیر، وسیم اور تین نامعلوم افراد بھی وہاں پنچ گئے اور فائرنگ کرکے ایوب کو شدید زخمی کردیا۔ ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ ایوب کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مقتول کے رشتہ داروں نے سڑک بلاک کرکے ملزموں کی عدم گرفتاری پر احتجاج کیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی عبدالشکور کی مدعیت میں اکرم، جہانگیر، وسیم سمیت 5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔