قذافی سٹیڈیم کے قریب بچے کو پھینک کر جانے والے والدین میں صلح‘چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے لخت جگر کو گھر لے گئے
لاہور (لیڈی رپورٹر) قذافی سٹیڈیم میں لڑائی کے دوران بچے کوسڑک پر بے سہارا پھینک کر جانے والے والدین صلح کے بعد لخت جگر کو ساتھ لے گئے۔ گزشتہ روز ہوٹل میں کھانے کے دوران ذوالفقار اور اس کی اہلیہ کا جھگڑا ہوگیا جس پر وہ اپنے آٹھ ماہ کے بیٹے فواد کو سڑک پر روتا چھوڑ کر گھروںکوروانہ ہوگئے۔ اس موقع پر راہگیروں نے میاں بیوی کو منانے کی بہت کوشش کی مگر وہ بچے کو بے سہارا چھوڑ کر چلے گئے جس پر انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو اطلاع کردی۔ بیورو نے بچے کو تحویل میں لے کر پرورش کا ذمہ اٹھانے کا اعلان کیا مگر دریں اثناءوالدین بچے کو لینے پہنچ گئے۔
صلح