جنرل راحیل کے دورہ ماسکو سے بھارت پریشان‘ اپنے آرمی چیف کو بھی روس بھیج دیا
نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی حکومت کو پاکستان کے روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات پر پریشانی لاحق ہو گئی اور مودی سرکار نے اپنی فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ کو روس کی یاترا پر روانہ کر دیا۔ بھارتی فوجی سربراہ روس کے 4 روزہ دورہ پر چلے گئے ہیں جہاں وہ باہمی فوجی تعاون میں اضافہ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایک سینئر فوجی عہدیدار نے بتایا کہ جنرل دلبیر سنگھ کا یہ دورہ ہند روس تاریخی تعلقات کے پیش نظر اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ بھارتی آرمی چیف روسی فوج کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گے جبکہ مختلف دفاعی تنصیبات بشمول آرٹلری اکیڈمی اور ویسٹرن ملٹری ڈسٹرکٹ کا دورہ کریں گے۔ پاکستان کے آرمی چیف نے حال ہی میں ماسکو کا اہم دورہ کیا تھا اور روس پاکستان کو دفاعی نوعیت کے اہم ہیلی کاپٹر کی فراہمی کرنے والا ہے۔
بھارت پریشان