بھارت آئندہ ماہ جنگی مشقوں میں جدید ہتھیار‘ ڈرون بھی استعمال کرے گا پاکستان کو آگاہ کر دیا گیا: بھارتی میڈیا
نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت کی راجستھان میں پاکستانی سرحد کے قریب جنگی مشقوں کا آغاز اکتوبر میں ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنگی مشقوں کے دوران جدید ہتھیاروں کیساتھ ساتھ بھاری اسلحہ اور ڈرون کا بھی استعمال کرے گا۔30 ہزار فوجی حصہ لیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ان جنگی مشقوں کے دوران پہلی بار سیٹلائٹ اور ڈرون کے ذریعے دوسری جانب کے علاقوں کی لی گئی تصاویر کے مطابق بھارتی فوجی مشقیں کرے گی۔ پیرا شوٹر کو حریف کی سرحد میں اتارنے کی بھی مشق کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں موجود پاکستانی حکام کو ان جنگی مشقوں سے متعلق پیشگی اطلاع دیدی گئی۔ دفاعی تجزیہ کاروںکا کہنا ہے بھارت 4 سال میں ایک بار اس طرح کی جنگی مشقیں کرتا ہے۔
بھارتی میڈیا