متحدہ کا رینجرز پر کراچی میں 46کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کا الزام، لسٹ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی
اسلام آباد (رائٹرز) متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے کراچی میں رینجرز پر کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے 46ارکان کی ایک فہرست وزیراعظم سیکرٹریٹ کو جمع کرا دی گئی ہے اور فوج کو اس کا جواب دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان قمر زیب ستی نے اس لسٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا مبینہ ماورائے عدالت قتل کے بعض واقعات کی سپریم کورٹ کی جانب سے قائم ڈائریکٹوریٹ تحقیقات کر رہا ہے۔
متحدہ/الزام