عبدالرشید غازی کے بیٹوں کی ضمانت منظور وزیر داخلہ نے گرفتاری کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد( وقائع نگار) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لال مسجد کے سابق نائب خطےب مولانا عبدالرشےد غازی کے گرفتار دوبےٹوں اور ڈرائےور کی درخواست ضمانت تیس تیس ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے ۔ ہارون الرشید،حارث رشید اور ڈرائیور آصف کو کوہسار پولیس نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، پولیس نے استدعا کی کہ ملزموں سے تفتیش مکمل کی جا چکی ہے ابھی کچھ بھی برآمدگی کرنا باقی نہیں لہٰذا تکمیل تفتیش کے لئے ملزموں کو جیل بھیجا جائے عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزموں کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا جس کے بعد لال مسجد شہدا ءفاونڈیشن کے وکلاءطارق اسد اور وجی اللہ اےڈووکےٹ نے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ان کے موکلان کے خلاف درج کیے گئے مقدمہ میں لگائی گئی تمام دفعات قابل ضمانت ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزاروں کی ضمانت پر رہائی کی استد عا منظور کی جائے فاضل جج نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت تیس تیس ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے۔ وزےر داخلہ چوہدری نثار گرفتاری کا نوٹس لےتے ہوئے اسلام آباد پولےس کو معاملے کی تحقےق کرنے کی ہداےت کی ہے۔ وزےر داخلہ نے ہارون الرشےد اور حارث الرشےد کی گزشتہ روز پولےس کے ہاتھوں گرفتاری پر مذہبی حلقوں کے مطالبے پر نوٹس لےا ہے۔
ضمانت