کراچی میں خون ریزی کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشتگردوں نے باپ اور دو بیٹوں سمیت مزید گیارہ افراد کی جان لے لی

25 ستمبر 2012 (21:58)
کراچی میں خون ریزی کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشتگردوں نے باپ اور دو بیٹوں سمیت مزید گیارہ افراد کی جان لے لی

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی تازہ ترین واردات پان منڈی میں ہوئی جہاں شہر کے گنجان علاقے میں موٹرسائکل سوار دہشت گردوں نے کار پر فائرنگ کر کے کومل رضا،محمد عباس اور رضا کو شدید زخمی کر دیا زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی مارے جانے والے آپس میں باپ بیٹے تھے ان تین افراد کے قتل کے ساتھ کراچی میں رات بارہ سے اب تک سات افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں،سرجانی ٹاون سیکٹر دس کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو جاں بحق کردیا ، جاں بحق ہونے والے ریاض اور یعقوب کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جارہی ہے ، ادھر مومن آباد میں فائرنگ کے واقعہ میں سیاسی جماعت کا کارکن عبدالرحمان جاں بحق جبکہ عالم نامی شخص زخمی ہوگیا، گلستان جوہر سے تیس سالہ ارشاد کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے سرمیں گولی مارکرقتل کیاگیا۔ نیوکراچی فورکے اسٹاپ کے نزدیک ناصرنامی نوجوان ہلاک ہوگیا۔ پاک کالونی میں ندی سے بوری بند تشدد زدہ لاش ملی، کورنگی ڈھائی نمبرمیں فائرنگ سے سید عامر علی ہلاک ہوا قائد آباد پل کے نیچے سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد ہوئی، ادھرپولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شہرکے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران پچیس مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔