سوئس حکام کوخط لکھنےکا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا،اس معاملے پر عدالت سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ قمرزمان کائرہ

25 ستمبر 2012 (21:51)

لاہورمیں پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ ریاض احمد کی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے قمرالزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف کیس کے وقت پوزیشن کچھ اورتھی اوراسوقت عدالت نے درمیانی راستہ نکالنے کا نہیں کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی خط نہ لکھنے کا نہیں کہا ۔مسلم لیگ نون نے ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنوائے لیکن ہم آج بھی کہتے ہیں کہ ماضی کی انتقام کی سیاست کودفن کردیا جائے۔
ایم کیوایم کے پیپلزپارٹی کودیئے گئےالٹی میٹم سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی جانب سے انہیں نظراندازکرنے کے الزامات میں صداقت نہیں بلکہ ان کی تمام باتیں ماننے پرہمارے دیگراتحادی ہم سے ناراض ہیں۔ ہم ایم کیوایم کوساتھ لیکرچلیں گے اورجلد ان کے تحفظات دورکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرریلوے غلام احمد بلورکا گستاخانہ فلم کے حوالے سے بیان ان کی ذاتی رائے ہے،اے این پی ایک ترقی پسند جماعت ہے اور وہی بلورسے اس بیان کے متلق پوجھ سکتی ہے۔ غصنفرگل اورچوہدری احمد مختارکے بھائیوں کی نون لیگ میں شمولیت کے سوال پران کا کہنا تھا کہ چوہدری احمد مختاراورغصنفرگل پیپلزپارٹی کے مخلص اوروفادارہیں۔نون لیگ مشرف کے ساتھیوں کا اپنے ساتھ ملا رہی ہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ نئےصوبوں کے قیام کی قراردادیں خود نون لیگ نے منظورکرائیں، اس کے حوالے سے قائم کمیشن جہاں ضرروت اورمطالبہ ہوگا وہاں صوبے بنانے کی سفارشات دے گا