وزیر خارجہ حنا ربانی کھرکے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

25 ستمبر 2012 (21:47)

درخواست گزار سرفراز حسین ایڈووکیٹ نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھرکے خلاف لاہورہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاپتہ افراد سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لیکن اقوام متحدہ کے کمیشن کی پاکستان آمد اور وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور سیکرٹری خارجہ کی کمیشن کو بریفنگ دینا توہین عدالت ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیس کو غیر جانبدارانہ انداز میں آگے بڑھایا جاسکے۔