کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب نجی بینک میں ڈکیتی کرکے ڈاکو آٹھ لاکھ روپے لے اڑے

25 ستمبر 2012 (21:21)

پولیس کے مطابق دوپہرساڑھے بارہ بجے چارملزمان بینک میں داخل ہوئے اوربینک میں موجود کاؤنٹر سے کیش لے کرفرارہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان شلوارقمیض میں ملبوس تھے اورسوزوکی بولان میں آئے تھے، پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے سات سے آٹھ منٹ کی کارروائی کے دوران آٹھ لاکھ روپے لوٹ لیے جبکہ بینک میں موجود عملے سے موبائل فون اور سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ بھی چھین کرلے گئے۔ پولیس نے ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج تحویل میں لے لی جس سے ملزمان تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔