عورت فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ خواتین کو شامل کیے بغیر جمہوری نظام ترقی نہیں کرسکتا۔

25 ستمبر 2012 (21:17)
عورت فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ خواتین کو شامل کیے بغیر جمہوری نظام ترقی نہیں کرسکتا۔


لاہور میں عورت فاؤنڈیشن کے تحت آواز تقریب ہوئی جس میں وزیر اعلی پنجاب کی مشیر بیگم ذکیہ شاہ نواز کے علاوہ پنجاب اسمبلی کی خواتین ارکان اور این جی او کے عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی ترقی کے لیے سیاسی عمل میں خواتین کی شمولیت بہت ضروری ہے ۔ تین کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے پنجاب کے پینتیس اضلاع میں آواز پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس کا مقصد سیاسی عمل میں خواتین کی شمولیت یقینی بنانا ہے ۔ مقررین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میں خواتین کی ترقی کے لیے دعوے تو کیے گئے لیکن عملی طور پر کچھ نہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب خواتین کے مسائل کا ازالہ کرنے کی ضرورت ہے ۔