پشاور اور گردونواح میں پانچ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

25 ستمبر 2012 (21:12)
پشاور اور گردونواح میں پانچ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

پشاور اور گرد ونواح میں ڈیڑھ بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ مرکز کوہ پیما کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلہ کی شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان میں تھا۔ زلزلے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا کےدیگر اضلاع میں بھی محسوس کئے گئے۔