چین میں قومی دن کی تیاریوں کے سلسلے میں مین سکوائر کورنگ برنگے پھولوں سے بھردیا گیا۔

25 ستمبر 2012 (20:51)
چین میں قومی دن کی تیاریوں کے سلسلے میں مین سکوائر کورنگ برنگے پھولوں سے بھردیا گیا۔

چین کے دارالحکومت میں موجود تیانع مِن سکوائر میں پھولوں کے ہزاروں گلدستوں نے منظر کو نہایت دلکش بنادیا۔ سکوائر میں موجود پھولوں کے تختے تاریخ کے سب سے بڑے پچاس میٹر تک رقبے کے ہیں، جبکہ اس میں رکھا گیا سب سے بڑے گلدستے کا سائز پندرہ میٹر، اونچائی اور چوڑائی گیارہ میٹر ہے۔ جبکہ یہاں موجود سب سے بڑا پھول دومیٹر بڑا ہے۔
مین حصے میں مصنوعی اور حقیقی پھولوں کی اٹھارہ مختلف قسموں کے ایک ہزار سے زائد پھول رکھے گئے ہیں۔ جبکہ یہاں موجود گلابی اورسرخ رنگ کے پھول سب سے زیادہ ہیں جو کہ خوشی اورعظمت کی علامت ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق تیس افراد نے چار دنوں بعد ان پھولوں رکھا ہے۔ اورتمام پھولوں کو ایک کرین کی مدد سے ایک بڑی ٹوکری میں رکھا ہے۔ اس موقع پرپھولوں کوپانی لگانے کیلئے پانچ ہزار سپرے کین بھی رکھے ہیں۔ اس نمائش میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ اٹھارہ ویں نیشنل کانگریس کے اختتام تک جاری رہے گا۔