امریکی ریاست میں ہاٹ ڈاگ کا لباس پہنے کتوں کی انوکھی ریس کو دیکھ کرشرکاء کے منہ میں پانی آ گیا۔

25 ستمبر 2012 (20:48)

امریکی ریاست اوہائیو میں رننگ آف دی وینرنامی کتوں کی سالانہ ریس منعقد کی گئی۔ اس ریس کی خاص بات ہاٹ ڈاگ لباس زیب تن کیے ہوئے کتے تھے جن کے جسم پرکپڑے کے بنے بن اور کیچپ لگائے گئے تھے۔ مالکان کی رہنمائی میں کتوں نے پچہتر فٹ کے ٹریک پردوڑ لگائی اور ایک دوسرے پرسبقت لے جانے کی کوشش کرتے رہے۔
مقامی پارک میں منعقد کیے گئے اس ایونٹ میں ریس کے علاوہ کتوں کی تفریح کیلئے دیگر مقابلوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا جہاں ان کی پھرتی کے ساتھ ساتھ سستی نے بھی سب کو بے حد محظوظ کیا۔