برازیل میں ایک ٹرک پل کی حفاظتی باڑ کو توڑتے ہوئے دریا کے اوپرلٹک گیا

25 ستمبر 2012 (20:39)

برازیل کی ریاست پارانا میں ایک ٹرک کارکو بچاتے ہوئے پل کی حفاظتی باڑ توڑ کر آدھا پل کے اور آدھا ہی نیچے لٹک گیا ۔ پارانا کو ساؤپاؤلو سے جوڑنے والے پل کے نیچے دریا بہہ رہا تھا تاہم خوش قسمتی سے نہ تو ٹرک نیچے گرا اور نہ ہی ڈرائیور کو کسی قسم کی چوٹ آئی۔ امدادی کارکنوں نے پچیس منٹ کے ریسکیو آپریشن کے بعد ٹرک ڈرائیور کو رسے کی مدد سے بچالیا۔