وفاقی حکومت نے زیرتعمیر دراوت ڈیم پراجیکٹ کیلئے چھتیس کروڑ روپے جاری کر دیئے۔

25 ستمبر 2012 (20:27)
وفاقی حکومت نے زیرتعمیر دراوت ڈیم پراجیکٹ کیلئے چھتیس کروڑ روپے جاری کر دیئے۔

واپڈا ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت نے زیرتعمیر دراوت ڈیم پراجیکٹ کیلئے چھتیس کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ فنڈز کی فراہمی کے بعد منصوبے پر تعمیراتی کام میں تیزی سے پیش رفت ہوگی اور اسے بروقت مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔صوبہ سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ اور جامشورو میںزیر تعمیراس منصوبے کا مرکزی ڈیم رواں سال دسمبر میں مکمل ہونے کی توقع ہے جبکہ منصوبے کے نظام آبپاشی کی تکمیل جون دو ہزار تیرہ تک ہوگی ۔حیدر آباد سے ستر کلو میٹر کی مسافت پر نائے باران دریا پر تعمیر کیا جا نے والا دراوت ڈیم زراعت کے فروغ ، سیلاب سے بچاﺅ اور روزگار کی فراہمی میں بھی معاون ثابت ہوگا ۔ دراوت ڈیم میں ایک لاکھ بیس ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوگی۔